چوتھی کلر اینڈ کیم ایکسپو کل شروع ہو گی، قائم مقام صدر لاہور چیمبرخواجہ خاور راشدافتتاح کریں گے

جمعہ 23 مارچ 2018 21:11

چوتھی کلر اینڈ کیم ایکسپو کل شروع ہو گی، قائم مقام صدر لاہور چیمبرخواجہ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2018ء) پاکستان میں ڈائیز، کیمیکلز اینڈ الائیڈ انڈسٹری کی ایک بڑی اور انفرادی دو روزہ چوتھی کلر اینڈ کیم ایکسپو کل (ہفتہ) لاہور انٹرنیشنل ایکسپو سینٹر میں شروع ہوگی۔ نمائش کا افتتاح لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قائم مقام صدر خواجہ خاور رشید کریں گے۔ اس موقع پر نائب صدر لاہور چیمبر ذیشان خلیل اور ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل اعزازی مہمان ہوں گے۔

افتتاحی تقریب میں چین کے قونصل جنرل کی آمد بھی متوقع ہے۔ یہ ایکسپو ایونٹ اینڈ کانفرنس انٹرنیشنل پرائیویٹ لمیٹڈ عالمی پارٹنرز چائنا ڈائی اسٹف انڈسٹری ایسوسی ایشن (سی ڈی آئی ای)، گجرات ڈائی اسٹف مینوفیکچررز ایسوسی ایشن(جی ڈی ایم ای) اور بریگ BRAGG ایکسپو شنگھائی کمپنی لمیٹڈ کے ساتھ مل کر منعقد کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

ایونٹ کے لیے منتظمین کو فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آ ف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی)، لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور پنجاب ڈائیز اینڈ کیمیکلز مرچنٹس ایسوسی ایشن (پی ڈی سی ایم ای)کا تعاون بھی حاصل ہے۔

اپنے ایک بیان میں ڈائریکٹر ایونٹ اینڈ کانفرنس انٹرنیشنل راشد الحق نے بتایا کہ ایکسپو میں چین، بھارت، تائیوان، جرمنی، ترکی، متحدہ عرب امارات، برطانیہ سے 130 سے زائد غیر ملکی اور مقامی کمپنیاں شریک ہوں گی۔ ایونٹ میں ڈیجیٹل پرنٹنگ، ٹیکسٹائل پرنٹنگ و اسکرین پرنٹنگ، آلات اور مشینری کی بھی نمائش ہو گی۔

متعلقہ عنوان :