وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے اراکین صوبائی اسمبلی کی ملاقاتیں

جمعہ 23 مارچ 2018 21:06

وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے اراکین صوبائی اسمبلی کی ملاقاتیں
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2018ء) وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو غیر ملکی دورے کے بعد جمعہ کے روز خصوصی طیارے میں کوئٹہ پہنچ گئے ،وزیراعلی سیکرٹریٹ میں صوبائی مشیر واسا میر امان اللہ نوتیزئی ،نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی میر اسلام بلوچ ،سابق صوبائی وزیر واسا میر حبیب الرحمن محمد حسنی سمیت دیگر مشیروں اور وزراء سے ملاقاتیں کی اور ان سے خاص طورپر ان سے اہم امور پر تبادلہ خیا ل کیاگیا ۔