برج الخلیفہ یوم پاکستان کے موقع پر سبزہلالی پرچم کے رنگ میں رنگ گیا

جمعہ 23 مارچ 2018 21:06

برج الخلیفہ یوم پاکستان کے موقع پر سبزہلالی  پرچم کے رنگ میں رنگ گیا
دبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2018ء) دبئی میں دنیاء کی بلند ترین عمارت برج الخلیفہ یوم پاکستان کے موقع پرپاکستان کے سبزہلالی پرچم کے رنگ میں رنگ گیا۔یوم پاکستان کی مناسبت سے برج الخلیفہ کواس مقصد کیلئے خصوصی ایل ای ڈی لائٹس کے ذریعے پاکستان کے سبزہلالی پرچم سے رنگ دیا گیا۔

(جاری ہے)

اس منظر سے سینکڑوں پاکستانیوں سمیت ہزاروں سیاح اورشہری لطف اندوز ہوئے۔

یوم پاکستان کے موقع پرابوظہبی میں پاکستان کے سفارت خانہ اوردبئی میں قونصل خانہ میں پرچم کشائی کی تقاریب منعقد ہوئی ۔ اسی طرح دبئی مال میں دن بھرپاکستان کے قومی ترانہ اورملی نغموں کی دھنوں سے گونجتا رہا۔متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفیرمعظم احمدخان نے ’’شکریہ پاکستان‘‘ کے عنوان سے چارروزہ تقریبات کا افتتاح بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :