لاہور،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ایک روزہ دورے پر کل لاہور پہنچیں گے

جمعہ 23 مارچ 2018 21:06

لاہور،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ایک روزہ دورے پر کل لاہور پہنچیں گے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ایک روزہ دورے پر کل بروز ہفتہ لاہور پہنچیں گے یہاں وہ سندر انڈسٹریل سٹیٹ کے زیر اہتمام منعقدہ صنعت کاروں کی ایک تقریب سے خطاب کرینگے امکان ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی تقریب کے بعد سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے جاتی امراء میں اہم ملاقات بھی کرینگے۔