لاہور ، آج کا دن تحریک آزادی کے شہدا اور مجاہدین کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے، محمد شہبازشریف

قرارداد پاکستان علیحدہ وطن کے حصول کیلئے آزادی کی جدوجہد میں اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے ، آج بھی اسی اتحاد و اتفاق کی ضرورت ہے جس کا مظاہرہ 23 مارچ 1940ء کو دیکھنے میں آیا،وزیراعلیٰ پنجاب کا یوم پاکستان پرقوم کو مبارکباد کا پیغام

جمعہ 23 مارچ 2018 20:58

لاہور ، آج کا دن تحریک آزادی کے شہدا اور مجاہدین کو خراج عقیدت پیش ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے یوم پاکستان پرقوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ قرارداد پاکستان علیحدہ وطن کے حصول کیلئے آزادی کی جدوجہد میں اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے آج کا دن تحریک آزادی کے شہدا اور مجاہدین کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے آج بھی اسی اتحاد و اتفاق کی ضرورت ہے جس کا مظاہرہ 23 مارچ 1940ء کو دیکھنے میں آیاوزیر اعلیٰ پنجاب نے یوم پاکستان پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 23 مارچ 1940ء والے جذبے، عزم اور یکجہتی کو اپنا کر ہی وطن عزیز کو آگے لیکر جائیں گے ہمارا فرض ہے کہ پاکستان کے قیام کے مقاصد کی تکمیل کیلئے دن رات ایک کردیں ہمارے آباؤ اجداد نے جو قربانیاں دیں وہ اس بات کی متقاضی ہیں کہ ہم آزادی کے حقیقی مقاصد حاصل کریں پاکستان کو عظیم سے عظیم تر بنا کر قائد اور اقبال کا خواب پورا کرینگے پاکستان اپنی اس منزل کی جانب رواں دواں ہے جس کا خواب قائداور اقبال نے دیکھا تھا آج کے دن ہمیں یہ عہد کرنا ہے کہ پاکستان کو دنیا میں باوقار مقام دلانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ تعلیم اور صحت میں ہم نے وہ کر دکھایا جو بھارت جیسا ملک بھی نہ کر سکا پنجاب نے صحیح سمت میں ترقی کا سفر شروع کیا ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے اداروں کو سائنسی بنیادوں پر استوار کرنا ہو گا بجٹ کے ثمرات عوام تک پہنچانا ضروری ہیںپنجاب میں تعلیم اور صحت کے شعبے میں بے پناہ کام کیا گیا ہے جو دیکھا جا سکتا ہے کوئی کہانی نہی یہ انمٹ حقیقت اور انمول سچ ہے۔