23 مارچ یوم پاکستان ،مسلح افواج کوخراج تحسین پیش کرنے کا دن

صدرپاکستان کیطرف سےپاک آرمی،پاک فضائیہ،پاک بحریہ کےلیےملٹری اعزازات جاری

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 23 مارچ 2018 19:37

23 مارچ یوم پاکستان ،مسلح افواج کوخراج تحسین پیش کرنے کا دن
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 23مارچ2018ء ):23 مارچ یوم پاکستان ،مسلح افواج کوخراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔ صدرپاکستان ممنون حسین کیطرف سےپاک آرمی،پاک فضائیہ،پاک بحریہ کےلیےملٹری اعزازات جاری کر دئیے گئے۔تفصیلات کے مطابق صدرپاکستان ممنون حسین کیطرف سےپاک آرمی،پاک فضائیہ،پاک بحریہ کےلیےملٹری اعزازات جاری کر دئیے گئے۔صدر مملکت کی جانب سے مسلح افواج کی شخصیات کو ہلال امتیاز ملٹری سے نواز گیا۔

(جاری ہے)

ہلال امتیاز ملٹری پانے والوں میں ایئرمارشل عاصم ظہیر،ایئر مارشل شاہد اختر،میجر جنرل سیلم جہانگیر ،میجر جنرل ظفر اقبال شیخ،میجر جنرل شمریز خان ،ریئر ایڈمرل ساجد وزیر خان،میجر جنرل صفدر عباس اور ایئر وائس مارشل نور عباس شامل ہیں ۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کی جانے والی تفصیلات کے مطابق 4آفیسرز اور 7جوانوں کو ستارہ بسالت سے نوازا گیا،116آفیسرز اور جوانوں کو تمغہ بسالت سے نوازا گیا۔75جوانوں کو امتیازی اسناد عطا کی گئیں۔23آفیسرز اور جوانوں کو ہلال امتیاز ملٹری عطا کیا گیا۔138آفیسرز اور جوانوں کو تمغہ امتیاز ملٹری سے نوازا گیا جبکہ 112آفیسرزاورجوانوں کوستارہ امتیاز ملٹری عطا کیا گیا۔