تحریک انصاف نے شریف خاندان کو بڑی آفر کردی

وطن واپسی کی صورت میں تحریک انصاف کا کلثوم بی بی کا علاج شوکت خانم ہسپتال میں کرنے کا اعلان

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 23 مارچ 2018 19:14

تحریک انصاف نے شریف خاندان کو بڑی آفر کردی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 23مارچ2018ء ) :تحریک انصاف نے شریف خاندان کو بڑی آفر کردی ۔وطن واپسی کی صورت میں تحریک انصاف کا کلثوم بی بی کا علاج شوکت خانم ہسپتال میں کرنے کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق وطن واپسی کی صورت میں تحریک انصاف نے کلثوم بی بی کا علاج شوکت خانم ہسپتال میں کرنے کا اعلان کر دیا۔نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہمیں کلثوم نواز سے دلی ہمدردی ہے اور ہم ان کے لیے دعا گو ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ کتنا اچھا ہوتا کہ آج انکا علاج پاکستان میں ہو رہا ہوتا۔اگر آپ 30سال اقتدار میں رہ کر ایسا ہسپتال نہ بنا سکیں جہاں اپنے اہلخانہ کا علاج کروا سکیں تو یہ انتہائی شرمندگی کی بات ہے۔فواد چوہدری کا مزید کہن ا تھا ہم پہلے بھی کہہ چکے ہیں اور عمران خان کا بھی یہی کہنا ہے کہ بجائے اس کے کہ شریف خاندان کے افراد کو لندن جانے دیا جائے ہونا یہ چاہیے کہ کلثوم نواز کو پاکستان لایا جائے ۔

(جاری ہے)

ہمارے پاس بین الاقوامی معیار کے مطابق ایک اعلیٰ ہسپتال شوکت خانم کی صورت میں موجود ہے ،اگر کلثوم نواز واپس آتی ہیں تو ہم انکا سارا علاج شوکت خانم میں کرنے کو تیار ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز نواز شریف اور مریم نواز نے لندن جانے کے لیے احتساب عدالت سے حاضری میں استثنیٰ کی درخواست کی تھی جسے مسترد کر دیا گیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :