مٹھی میں قتل ہونے والے ہندو بھائیوں کے اہل خانہ کو حکومت سندھ کی جانب سے 10,10لاکھ روپے کے چیک پیش

جمعہ 23 مارچ 2018 20:49

نوکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2018ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ مٹھی میں قتل ہونے والے بھائیوں دلیپ اور چندر مھیشوری کی دو بیواہوں کی مالی مدد کے طور پر حکومت سندھ کی جانب سے 10,10لاکھ روپے کے چیک ایم پی اے ڈاکٹر مھیش ملانی نے گھر جاکر انکی بیواہوں کے ہاتھ میں دئے۔اس موقع پر مقتولین کے والد پتامبر راٹھی نے کہا کہ پی پی پی چئیرمین بلاول بھٹو زرداری، شریک چئیرمین آصف علی زرداری، فریال ٹالپر، اور وزیر اعلیٰ سندھ کا شکر گذار ہوں جنہوں نے میرے بیٹوں کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے دن رات ایک کر کے قاتلوں کو گرفتار کروایا اور میرا گھر تو اجڑ گیا، میرے بیٹوں کی قربانی کے باعث تھر جیسے پر امن علاقے کا امن تباہ ہوا تھا ان قاتلوں کی گرفتاری کے بعد مٹھی اور تھر کا امن بحال ہوا ہے۔

(جاری ہے)

میں پارٹی قیادت سمیت حکومت سندھ کا شکر گذار ہوں جنہوں نے میرے اس دکھ میں میری مالی مدد کی۔ آخر میں میں پی پی پی چئیرمین بلاول بھٹو زرداری سے اپیل کرتا ہوں کے قتل ہونے والے بیٹے دلیپ کی گھر والی کو کینسر ہے اس کے علاج میں حکومت سندھ مدد کرے اس کا علاج سرکاری خرچ پر کروایا جائے اور میرے گھر کے آخری سہارے ومل راٹھی جو کراچی میں سی اے کی تعلیم حاصل کر رہا ہے اس کی پڑھائی کا خرچ بھی حکومت سندھ برداشت کرے۔

ڈاکٹر مھیش کمار ملانی نے منارٹی فنڈ میں سے دیوالی پر چیلہار روڈ پر موٹر سائیکل ایکسیڈنٹ میں پون کمار اور اس کی گھر والی پرینکا سخت زخمی ہوئی تھیں اور پون کمار فوت ہو گیا تھا اور اس کی گھر والی کو پرینکا کو مالی مدد کے طور 50ہزار روپے کا چیک دیا اور مٹھی کی سات بچیوں کی شادی کے جہیز کیلئے 25,25ہزار روپے کے چیک دئے ۔

متعلقہ عنوان :