Live Updates

پیپلزپارٹی کے دروازے عمران خان سمیت سب کے لیے کھلے ہوئے ہیں ،شیری رحمن

حکومت نے ملک کو قرضوں میں دھکیل دیا ہے اور اب پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کرکے لوگوں سے جینے کا حق بھی چھینا جارہا ہے معاشی و اقتصادی بدحالی چل رہی ہیں اور اب پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کرکے لوگوں سے جینے کا حق بھی چھین رہی ہے،میڈیا سے گفتگو

جمعہ 23 مارچ 2018 20:40

پیپلزپارٹی کے دروازے عمران خان سمیت سب کے لیے کھلے ہوئے ہیں ،شیری رحمن
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2018ء) سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرسینیٹر شیری رحمان نے کہاہے کہ سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کا عہدہ حاصل کرنے میں ناکامی کے باوجود پیپلزپارٹی کے دروازے عمران خان سمیت سب کے لیے کھلے ہوئے ہیں ،حکمران جماعت مسلم لیگ نون پر ملک میں انتشار پھیلانے کا الزام عائد کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت نے ملک کو قرضوں میں دھکیل دیا ہے اور اب پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کرکے لوگوں سے جینے کا حق بھی چھینا جارہا ہے۔

سینیٹ میں قائد حزب اختلاف مقررہونے کے بعد سینیٹرشیری رحمن کراچی پہنچیں تو ائیرپورٹ پرجیالوں اورپارٹی رہنماں نے ان کا استقبال کیا۔ایئرپورٹ پرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹرشیری رحمان نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملک کو قرضوں میں دھکیل دیا ہے ملک میں معاشی و اقتصادی بدحالی چل رہی ہیں اور اب پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کرکے لوگوں سے جینے کا حق بھی چھین رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل پچاس ڈالر فی بیرل ہے جبکہ ہمارے دور حکومت میں تیل فی بیرل ایک سو چالیس ڈالر تھا اس وقت بھی پیٹرول کی قیمتیں کم تھی ، مگر اس کے باوجود حکومت مہنگا پٹرول فروخت کررہی ہے ہر مہینے ایک نیا سر چارج لگایا جارہا ہے۔شیری رحمان نے حکمران جماعت پر انتشار پھیلانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں کیوں نکالا کا جواب اب سینیٹ میں ہم انہیں بتائیں گے کہ آپ کو کیوں نکالا،حکمرانوں کو اب ہرفورم پر جواب دینا ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کا عہدہ حاصل کرنے میں ناکامی کے باوجود پیپلزپارٹی کے دروازے عمران خان سمیت سب کے لیے کھلے ہوئے ہیں بلوچستان کی خواہش پر تمام پارٹیوں نے اتفاق رائے سے بلوچستان کا چیئرمین سینیٹ منتخب کیا اوربلوچ عوام کی خواہش پوری کی ۔ انہوں نے کہاکہ اب ایوان بالا گونجے گا تمام جماعتیں مل کر عوامی مسائل پربھرپورآوازبلند کریں گی ہم عوام کا ہرمسئلہ ایوان میں اٹھائیں گے جوکہتے ہیں مجھے کیوں نکالا انہیں بتاں گی کہ آپ کوکیوں نکالا گیا اعلی ایوان میں جواب دہی کا عمل اب تیز ہوگا پاکستان کے پسے ہوئے طبقے کی آزاو ایوان بالا میں گونجے گی ۔

انہوں نے کہاکہ خارجی سطح پر ملکی حالات تشویشناک ہیں اورحکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے عالمی دبا کا سامنا ہے اس سے قبل ملک وزیرخارجہ کے بغیرچل رہا تھا بلاول بھٹو کے دبا کے بعد ملک کا وزیرخارجہ لگایا گیا عالمی سطح پرکردارادا کرنے کی بجائے وزیرخارجہ نے ٹوئٹر پر طوفان مچایا ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مستقبل میں سب کو ساتھ لے کر چلوں گی،سینیٹ میں سپورٹ کرنے پر سب جماعتوں کا اورپارٹی قیادت کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں،کارکنان کے استقبال کرنے کا شکریہ ادا کرتی ہوں ، شیری رحمان نے کہاکہ انٹرنیشل کرکٹ ملک میں بحال ہوئی ہے جو بڑی خوشی کی بات ہے پی ایس ایل کا میچ دیکھنے ضرور جانگی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :