فرانس ،ْ سپر مارکیٹ میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک

مسلح شخص نے سپر مارکیٹ میں داخل ہونے سے قبل اللہ اکبر’ کا نعرہ بھی لگایا ،ْ میڈیا رپورٹ

جمعہ 23 مارچ 2018 20:40

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2018ء) جنوب مغربی فرانس کی سٴْپر مارکیٹ میں دہشت گرد تنظیم ‘داعش’ کی وفاداری کا دعویٰ کرنے والے مسلح شخص کی فائرنگ سے 2 افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ طِریبس کے علاقے میں واقع ‘سپر یو’ اسٹور میں حملے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوئے۔سپر اسٹور پر حملے کے وقت مسلح پولیس 15 منٹ کی مسافت پر واقع علاقے کارکاسون میں اہلکار پر فائرنگ کے واقعے کا جواب بھی دے رہی تھی، جو مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجے پیش آیا۔

تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ دونوں واقعات کا ایک دوسرے سے کوئی تعلق تھا یا نہیں۔ذرائع نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ 5 ہزار کی آبادی پر مشتمل خوبصورت و دلکش قصبے طریبس میں ایک شخص صبح تقریباً 11 بج کر 15 منٹ پر سپر یو سپرمارکیٹ میں داخل ہوا جس کے بعد وہاں سے فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا تھا کہ مسلح شخص نے سپر مارکیٹ میں داخل ہونے سے قبل اللہ اکبر’ کا نعرہ بھی لگایا۔

مقامی پراسیکیوٹر کے آفس سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مسلح شخص نے داعش کے وفادار ہونے کا نعرہ لگایا، جبکہ واقعے کو دہشت گرد حملے کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔مقامی انتظامیہ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ کے بعد سپر مارکیٹ کے اطراف عوام کو جانے سے روک دیا گیا ہے۔فرانس کے وزیر اعظم ایووارڈ فلپ نے کہا کہ یہ ایک خطرناک واقعہ ہے۔

متعلقہ عنوان :