پریٹوریا میں پاکستان ہائی کمیشن کے زیر اہتمام23مارچ کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب ،ْ ڈاکٹر سہیل خان نے قومی پرچم لہرایا

جمعہ 23 مارچ 2018 20:40

پریٹوریا میں پاکستان ہائی کمیشن کے زیر اہتمام23مارچ کے موقع پر پرچم ..
پریٹوریا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2018ء) پریٹوریا میں پاکستان ہائی کمیشن کے زیر اہتمام23مارچ کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب ہوئی،ہائی کمیشن سفیر پاکستان ڈاکٹر سہیل خان نے قومی ترانے کی گونج میں پرچم کشائی کی ،آرمی کے جوانوں نے سلامی پیش کی،صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے،اس موقع پر ڈپٹی ہائی کمشنرڈاکٹر منظور چودھری بھی موجود تھے ،پریٹوریا میں بارش کے باوجودعورتوں ،بچوں سمیت پاکستانیوں کی کثیر تعداد نے تقریب میں شرکت کی،پاکستان سائوتھ افریقہ ایسوسی ایشن کے صدر امانت علی تارڑ،پرنس شہباز،ولید بخاری اور دیگر لوگ بھی پروقارتقریب میں موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :