نئی دہلی میں یوم پاکستان کی پر وقار تقریب ،ْسبز ہلالی پرچم لہرایا گیا

کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل کا مذاکرات کے ذریعے پرامن حل چاہتے ہیں ،ْ پاکستانی ہائی کمیشن

جمعہ 23 مارچ 2018 20:40

نئی دہلی میں یوم پاکستان کی پر وقار تقریب ،ْسبز ہلالی پرچم لہرایا گیا
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2018ء) نئی دہلی میں بھی پروقار تقریب، پاکستانی ہائی کمشنر نے سبز ہلالی پرچم لہرایا ۔ جمعہ کو پاکستانی ہائی کمیشن میں بھی یوم پاکستان کی پروقار تقریب ہوئی۔

(جاری ہے)

پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود نے کہا کہ باہمی عزت اور برابری کی بنیاد پر بھارت سے پرامن اور بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں، کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل کا مذاکرات کے ذریعے پرامن حل چاہتے ہیںتقریب میں پاکستان ہائی کمیشن اسکول کے بچوں نے ٹیبلوز اور ملی نغموں کے ذریعے جدوجہد پاکستان کو اجاگر کیا تو شرکاء نے بھرپور داد دی۔تقریب میں صدر مملکت اور وزیراعظم پاکستان کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے، یوم پاکستان کا کیک کاٹا گیا اور بچوں کو تحائف بھی دئیے گئے۔