رکشہ ڈرائیور کے پاس لائسنس ہونا لازمی ہے ،ْسپریم کورٹ نے چنگچی رکشہ کیس کا فیصلہ سنا دیا

جمعہ 23 مارچ 2018 20:40

رکشہ ڈرائیور کے پاس لائسنس ہونا لازمی ہے ،ْسپریم کورٹ نے چنگچی رکشہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2018ء) سپریم کورٹ نے چنگچی رکشہ کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ہے جس میں کہاگیا ہے کہ رکشہ ڈرائیور کے پاس لائسنس ہونا لازمی ہے۔اپنے فیصلے میں پریم کورٹ نے چنگچی رکشہ چلانے کے لیے مختلف شرائط عائد کی ہیں جو چاروں صوبوں پر لاگو ہوں گی۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کے تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ چنگچی رکشہ کے مینوفیکچرز کو باقاعدہ رجسٹرڈ اور منظوری لینا ہوگی، چنگچی رکشوں کو بھی ایکسائز آفس میں رجسٹرڈ اور فٹنس سرٹیفکیٹس کو آویزاں کیا جائے، اس کے علاوہ چنگچی کے لیے کرایہ نامہ منظور اور آویزاں کیا جائے جبکہ رکشہ ڈرائیور کے پاس لائسنس ہونا لازمی ہے۔

سپریم کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا کہ چنگچی رکشہ کی تیاری میں مسافروں اور ڈرائیورکی حفاظت یقینی بنائی جائے ،ْ عمل نہ کروانے والے اہلکاروں کے خلاف محکمانہ اور فوجداری کارروائی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے گزشتہ برس چنگچی رکشوں پر پابندی سے متعلق درخواست پر مختصر فیصلہ سنایا تھا۔

متعلقہ عنوان :