پاک فوج کے سربراہ نے کفایت شعاری اور سادگی کی ایک اور مثال قائم کردی

یوم پاکستان کے موقع پر چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سمیت تمام فوجی سربراہان فوجی جیپوں پر پریڈ گراونڈ میں آئے ، ماضی میں ایسا نہیں ہوتا تھا اور جو وی وی آئی پی گاڑیاں فوجی سربراہان کو دی گئی ہیں ان پر بیٹھ کر ہی وہ پریڈ گراونڈ میں آتے تھے

جمعہ 23 مارچ 2018 20:40

پاک فوج کے سربراہ نے کفایت شعاری اور سادگی کی ایک اور مثال قائم کردی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2018ء) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کفایت شعاری اور سادگی کی ایک اور مثال جمعہ کو یوم پاکستان کے موقع پر ہونے والی پریڈ کے موقع پر قائم کر دی ،چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سمیت تمام فوجی سربراہان فوجی جیپوں پر پریڈ گراونڈ میں آئے جبکہ ماضی میں ایسا نہیں ہوتا تھا اور جو وی وی آئی پی گاڑیاں فوجی سربراہان کو دی گئی ہیں ان پر بیٹھ کر ہی وہ پریڈ گراونڈ میں آتے تھے اور اس وقت تمام فوجی سربراہان کے زیراستعمال بی ایم ڈبلیو گاڑیاں ہیں جو کہ حکومت کی منظوری سے انھیں دی گئی ہیں تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس بار یہ ہدایت کی تھی کہ ایسی گاڑیوں پر بھاری اخراجات ہوتے ہیں لہذا پریڈ کے موقع پر جو سرکاری جیپ ہر فورس کے سربراہ کے پروٹوکول کے مطابق ہوتی ہے اسے دی جائے اور پریڈ شروع ہونے سے قبل یہ مناظر سب نے دیکھے کہ ارمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، پاک فضایہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور، نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی او ر چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات فوجی جیپس پر ہی آئے اور حاضرین نے اس تبدیلی کو سراہا جبکہ دوسری طرف وزیر دفاع خرم دستگیر انھیں فراہم کی گئی سرکاری کار کی بجائے پراڈو میں آئے جس پر انہوں نے سرکاری جھنڈا لگا رکھا تھا

متعلقہ عنوان :