لاہور ، ایل ڈی اے نیسابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی ذاتی رہائش گاہ کے باہر کے حصے کو دوبارہ پارک میں شامل کرنے کیلئے کام شروع کر دیا

جمعہ 23 مارچ 2018 20:14

لاہور ، ایل ڈی اے نیسابق وفاقی وزیر خزانہ  اسحاق ڈار کی ذاتی رہائش گاہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2018ء) ایل ڈی اے نے سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی ذاتی رہائش گاہ کے باہر تعمیر کی جانے والی سڑک کے حصے کو دوبارہ پارک میں شامل کرنے کیلئے کام شروع کر دیا ہے سپریم کورٹ آف پاکستان نے گزشتہ روز پارک میں سے سڑک نکالنے کے اقدام کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ایل ڈی اے کو حکم دیا تھا کہ مذکورہ سڑک کے حصے کو دوبارہ پارک کا حصہ بنایاجائے اور اس پر آنے والے تمام اخراجات سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے ذاتی اکائونٹ سے وصول کئے جائیں سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کی روشنی میں ایل ڈی اے نے گزشتہ روز پارک کی بحالی کا کام شروع کر دیاہے۔

متعلقہ عنوان :