اسلام آباد،وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی 31 مارچ کو الشفاء آئی ٹرسٹ ہسپتال راولپنڈی کا دورہ کرینگے

وزیر اعظم پاکستان الشفاء آئی ٹرسٹ میں نئے تیارہونے والے جدید ترین چلڈرن آئی ہسپتال کا افتتاح بھی کرینگے

جمعہ 23 مارچ 2018 20:10

اسلام آباد،وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی 31 مارچ کو الشفاء آئی ٹرسٹ ہسپتال ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2018ء) وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی 31 مارچ کو الشفاء آئی ٹرسٹ ہسپتال راولپنڈی کا دورہ کرینگے۔ باوثوق ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے بالاخر الشفاء آئی ٹرسٹ ہسپتال کی انتظامیہ کی دورہ کرنے کی درخواست قبول کر لی ہے اور 31 مارچ بروز ہفتہ الشفاء آئی ٹرسٹ ہسپتال کا دورہ کرینگے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم پاکستان الشفاء آئی ٹرسٹ میں نئے تیارہونے والے پاکستان کے پہلے اور جدید ترین چلڈرن آئی ہسپتال کا افتتاح بھی کرینگے جہاں سالانہ چھ ہزار بچوں کا مفت علاج کیا جائے گا۔ ایک ارب روپے کی مالیت سے تعمیر ہونے والے اس ہسپتال کا سنگ بنیادصدرپاکستا ن ممنون حسین نے 06 اپریل 2016 کو رکھا تھا۔ اس کے علاوہ وزیر اعظم سالانہ تقریب سے خطاب بھی کرینگے اور ہسپتال کی فنڈریزنگ میں حکومتی امداد کا اعلان بھی کرینگے۔