78ویں یوم پاکستان کے سلسلے میں بیرونی ممالک میں قائم پاکستانی سفارتخانوںمیں قومی دن کو پروقار تقریبات کرکے منا یا گیا

دبئی ، چین، ترکی ، لندن ، سری لنکا ، جاپان اور دیگر ممالک میں یوم پاکستان کے سلسلے میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیاگیا

جمعہ 23 مارچ 2018 20:07

78ویں یوم پاکستان کے سلسلے میں بیرونی ممالک میں قائم پاکستانی سفارتخانوںمیں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2018ء) 78ویں یوم پاکستان کے سلسلے میں بیرونی ممالک میں قائم پاکستانی سفارتخانوںمیں قومی دن کو پروقار تقریبات کرکے منا یا گیا۔ دبئی ، چین، ترکی ، لندن ، سری لنکا ، جاپان اور دیگر ممالک میں یوم پاکستان کے سلسلے میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیاگیا ۔ جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں پاکستانی سفارتخانے میں یوم پاکستان کے حوالے سے قومی دن کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں امور خارجہ کے پارلیمنٹری نائب وزیر مانا بوہوری، جاپان پاکستان فرینڈ شپ لیگ کے صدر سس ہیرو ہیٹو،اراکین پارلیمنٹ نٹ سو یاما گوچی، ہاؤس آف کونسلرز/چیف ریرپریذنٹیٹو آف کومیٹو ہیرو فومی ناکا سومی، سابق وزیرخارجہ اور ہاؤس کونسلرزکے اراکین میڈوری میٹ سو شیما،ہاکوشکن سمیت مختلف ممالک کے سفیروں، سفارتی عملے اور جاپانی حکومت کے اعلیٰ حکام، دفاعی اتاشیوں، تھینک ٹھیکس ،تعلیمی اداروں کے سربران، میڈیا کے اراکین، کاروباری شخصیات، سول سوسائٹی کے اہم اراکین سمیت جاپان میں مقیم پاکستانی برادری نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے سفیر اسد ایم خان نے نظریہ پاکستان پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ قرارداد پاکستان کی روشنی میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں جمہوری جدوجہد کے نتیجہ میں 1947ء کو پاکستان معرض وجود میں آیا۔ انہوں نے پاکستان اور جاپان کے گہرے اور قریبی باہمی رابطوں کی ضرورت پر زور دیا اور کہاکہ امن ، جمہوریت اور سلامتی سمیت قانون کی حکمرانی ،باہمی تجارت، سرمایہ کاری اور ترقیاتی شراکت داری سے دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات میں مزید استحکام آئے گا۔

سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں قائم پاکستانی ہائی کمیشن میں پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا، قائم مقام ہائی کمشنر جانبا ز خان نے یوم پاکستان کی اہمیت اور قیام پاکستان کے بارے میں روشنی ڈالی، اس موقع پر انہوںنے پاکستانی پرچم لہراہا اور صدر پاکستان ممنون حسین اور وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے خصوصی پیغامات پڑھ کر سنائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کو کاروباری اور سرمایہ کاری کے دوطرفہ رابطوں کو مزید وسعت دینی چاہئے۔

انہوںنے کہا کہ پاکستان سری لنکا کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔ متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت دبئی میں پاکستانی سفیر معظم احمد خان کی جانب سے’’ شکریہ پاکستان ‘‘کے نام سے یوم پاکستان کے سلسلے میں چار روزہ جشن کا اہتمام کیا گیا ۔ ا س موقع پر دبئی میں موجود مشہور شخصیات نے شرکت کی ، چین کے دارالحکومت بیجنگ میں پاکستان کے سفارتخانے میںیوم پاکستان قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔پاکستانی سفیر مسعود خالد نے سرسبز ہلالی پرچم بلند کیااور تقریب میں موجود بچوں میںتحائف بھی تقسیم کیے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ شمیم محمود