کراچی، کل کا دن قائد اعظم کے احکامات پر عمل پیرا ہونے کے عہد کرنے کا دن ہے،

وزیراعلیٰ سندھ ملک بھر میں یوم پاکستان نہایت جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے، مزار قائد پر گورنر سندھ، وزیراعلیٰ سندھ، وزیر داخلہ سمیت تینوں مسلح افواج کے نمائندگان نے حاضری دی

جمعہ 23 مارچ 2018 20:04

کراچی، کل کا دن قائد اعظم کے احکامات پر عمل پیرا ہونے کے عہد کرنے کا ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2018ء) گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ نے یوم پاکستان پر اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ آج کا دن قائد اعظم کے احکامات پر عمل پیرا ہونے کے عہد کرنے کا دن ہے۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں یوم پاکستان نہایت جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے، کراچی میں مزار قائد پر گورنر سندھ، وزیراعلیٰ سندھ، وزیر داخلہ سمیت تینوں مسلح افواج کے نمائندگان نے حاضری دی۔

مزار قائد پر فاتحہ خوانی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ اور یادداشت کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن و امان کی بحالی کیلئے بہت کام ہوا ہے آج کراچی امن کا گہوارہ ہے مسلح افواج اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے ملک میں امن و امان کی بحالی کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ آج کے دن تمام پاکستان ملک کی ترقی کیلئے عہد کریں جمہوری پاکستان کو بنانے کیلئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔مراد علی شاہ نے متحدہ مجلس عمل کی بحالی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ راؤ انوار کی گرفتاری اور آئی جی سندھ کی تبدیلی کا آپس میں کوئی تعلق نہیں ہے۔