امریکا کی طرف سے ساٹھ بلین ڈالر کے ٹیکس کا منصوبہ، چین کا شدید ردعمل

جمعہ 23 مارچ 2018 20:04

امریکا کی طرف سے ساٹھ بلین ڈالر کے ٹیکس کا منصوبہ، چین کا شدید ردعمل
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2018ء) چین نے کہا ہے کہ امریکا کی طرف سے اس کی مصنوعات پر ٹیکس عائد کرنے کے منصوبے پر جامع ردعمل ظاہر کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

بیجنگ نے اس پیش رفت کو عالمی تجارت کے لیے ایک بری مثال قرار دیتے ہوئے زور دیا ہے کہ باہمی تجارتی تعلقات کو خراب نہ کیا جائے۔ امریکی صدر چینی مصنوعات پر ساٹھ بلین ڈالر کا ٹیکس عائد کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔ چین نے کہا ہے کہ یہ امریکی قدم عالمی تجارت کے لیے سازگار نہیں ہے۔ امریکا نے انٹلیکچول پراپرٹی رائٹس کی مبینہ چوری کی وجہ سے چین کے خلاف یہ ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :