اگلے سال پی ایس ایل کے حوالے سے کیا پلانز ہیں نجم سیٹھی نے قوم کو خوشخبری سنا دی

جمعہ 23 مارچ 2018 19:38

اگلے سال پی ایس ایل کے حوالے سے کیا پلانز ہیں  نجم سیٹھی نے قوم کو خوشخبری ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2018ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین نجم سیٹھی نے اعلا ن کیا ہے کہ اگلے سال پاکستان سپر لیگ کے آدھے میچز پاکستان میں کروائے جائیں گے ۔ کراچی میں نیشنل سٹیڈیم کے دورے کے موقع پر نج سیٹھی نے انکلوژرز اورڈریسنگ روم کی تیاریوں کا جائزہ لیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ لوگ مجھ پر یقین رکھیں ، میں جو کہتا ہوں وہ میں کرتا ہوں ،لاہور اور کراچی کو اب انٹر نیشنل میچز کیلئے گرین سگنل مل گیا ہے جو قوم کے لیے پہلی بڑ ی خوشخبر ی ہے ،اب پشاوراوراسلام آباد کے سٹیڈیم بنائیں گے،، دوسری خوش خبری یہ ہے کہ اگلے سا ل پاکستان سپر لیگ کے آدھے میچز لاہور میں کروائے جائیں گے ۔

نجم سیٹھی کا مزید کہنا تھا کہ ہم پی ایس ایل4 میں ڈبل ویک اینڈ میچز کروانے چاہتے ہیں ، جمعرات اورجمعے کومتحدہ عرب امارات اورہفتہ ،اتوارمیچزپاکستان میں کرائیں گے۔چیئر مین پی سی بی کا مزید کہنا تھا کہ مزید تین سے چار ٹیمیں پاکستان کے دورے کیلئے رابطے میں ہیں تاہم رواں سال مزید کوئی غیر ملکی ٹیم پاکستان نہیں آئے گی کیوں کہ پاکستان تمام سیریز ملک سے باہر شیڈولڈ ہیں ۔ ۔