ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی یوم پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا گیا

گورنر، وزیر اعلی، تینوں افواج کے نمائندوں، مئیر اور شہریوں نے مزار قائد پر حاضری دے کر یوم پاکستان پر تجدید عہد کیا

جمعہ 23 مارچ 2018 19:58

ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی یوم پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا گیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2018ء) ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی یوم پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا گیا۔ شہریوں نے 500 میٹر طویل سبزہلالی پرچم کے ساتھ مزا قائد تک ریلی نکالی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان پر دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21-21 توپوں کی سلامی سے ہوا، کراچی میں گورنر، وزیر اعلی، تینوں افواج کے نمائندوں، مئیر اور شہریوں نے مزار قائد پر حاضری دے کر یوم پاکستان پر تجدید عہد کیا۔

شہر قائد کے باسیوں نے یوم پاکستان پر ملک سے محبت کا اظہار 500 میٹر طویل سبز ہلالی پرچم کے ساتھ ریلی نکال کر کیا، شہریوں کا کہنا تھا کہ ذاتی و لاسانی اختلافات پس پشت ڈال کر ملک کیلئے ملکر جہدو جہد کرنے کی ضرورت ہے،۔یوم پاکستان پر مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کی جانب سے تقریبات اور ریلیز کا انعقاد کیا گیا، ضرورت اس امر کی ہے کہ قومی دنوں کے علاوہ بھی ایک قوم ہو کر ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کیا جائے۔