یوم پاکستان کے موقع پر رینجرز ہیڈ کوارٹر ز میں پر وقار تقریب کا انعقاد

جمعہ 23 مارچ 2018 19:58

یوم پاکستان کے موقع پر رینجرز ہیڈ کوارٹر ز میں پر وقار تقریب کا انعقاد
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2018ء) یوم پاکستان کے موقع پر رینجرز ہیڈ کوارٹر ز میں پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ،، تقریب کے دوران ڈی جی رینجرز سندھ نے مقام شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی ۔

(جاری ہے)

یوم پاکستان کے موقع پر تقریب کے دوران رینجرز ہیڈ کوارٹرز میں ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید نے مقام شہدا ہر پھولوں کی چادر چڑھائی اور ملکی سلامتی اور شہدا کے بلندی درجات کے لیئے دعا کی،، تقریب میں رینجرز کے سینئر افسران اور انسپکٹرز سمیت جوانوں نے بھی شرکت کی۔