بلوچستان میں نئی سیاسی جماعت کی انٹری ہونے والی ہے

وزیرداخلہ بلوچستان سرفرازبگٹی کاصوبےمیں نئی پارٹی کےقیام کااعلان

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 23 مارچ 2018 18:48

بلوچستان میں نئی سیاسی جماعت کی انٹری ہونے والی ہے
کوئٹہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 23مارچ 2018ء ): بلوچستان کی سیاست میں نئی جماعت کی انٹری ہونے والی ہے، وزیرداخلہ بلوچستان سرفرازبگٹی کاصوبےمیں نئی پارٹی کےقیام کااعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ بلوچستان سرفرازبگٹی کاصوبےمیں نئی پارٹی کےقیام کااعلان کر دیا۔اس موقع ہر انکا کہنا تھا کہ پارٹی کاباقاعدہ اعلان وزیراعلی ٰبلوچستان ایک،دو دن میں کرینگے۔

(جاری ہے)

نئی پارٹی عام روایتی پارٹیوں سے مختلف ہوگی۔اس موقع پر انکا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان کےلوگ پاکستان سےسب سےزیادہ محبت کرنےوالےہیں، یہی وجہ ہے کہ آج بلوچستان کےکونےکونےمیں پاکستان کا پرچم لہرارہا ہے۔یاد رہے کہ بلوچستان کے وزیر داخلہ سرفراز بگٹی مسلم لیگ ن کا حصہ تھے لیکن بعد ازاں انہوں نے ہی مسلم لیگ ن کے وزیر اعلیٰ ثنا اللہ زہری کے خلاف علم بغاوت بلند کر کے انکے اقتدار کا تختہ پلٹ دیا تھا اور بعد ازاں مسلم لیگ ن سے بھی سیاسی علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔