پنجاب ٹیچرز یونین کلر سیداں کا معمار قوم کنونشن کا انعقاد

جمعہ 23 مارچ 2018 19:50

کلر سیداں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2018ء) پنجاب ٹیچرز یونین کلر سیداں کی طرف سے معمار قوم کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں یونین کے عہدہداران ،اساتذہ اور سیاسی و سماجی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب ٹیچرز یونین کلر سیداں کی طرف سے معمار قام کنونشن بسلسلہ حلف برداری منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

تقریب میں شیخ وسیم اکرم صدر مسلم لیگ ن فرانس،، راجہ محمد ظریف ممبر سنسر بورڈ،پرویز قادری چیئرمین یو سی کنوہا، راجہ حسن اختر ایڈووکیٹ، راجہ طلال خلیل وائس چئیرمین یوسی بھلاکھر، راجہ طاہر محمودچئیرمین پی ٹی یو سمیت بڑی تعداد میں اساتذہ نے شرکت کی۔

اس موقع پر غریب بچوں کی تعلیمی مدد کے لئے ریفارمرز ویلفیئر فاؤنڈیشن کی بنیاد رکھی گئی۔ شیخ وسیم اکرم نے فاؤنڈیشن کے لئے ایک لاکھ روپے عطیہ کا اعلان کیا اور ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔ تقریب کے آخر پر قاضی احسان الحق قریشی نے پنجاب ٹیچرز یونین کلر سیداں کے نومنتخب عہدیداران کا حلف لیا۔

متعلقہ عنوان :