ملک میں آئین و قانون کی بالادستی کے بغیر ترقی وخوشحالی ناممکن ہے، افتخار محمد چوہدری

جمعہ 23 مارچ 2018 19:28

ملک میں آئین و قانون کی بالادستی کے بغیر ترقی وخوشحالی ناممکن ہے، ..
چکوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2018ء) سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی کے بغیر ترقی اور خوشحالی ناممکن ہے۔ احتساب بلاتفریق اور سب کا ہونا چاہیے۔ وہ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس قاضی محمد امین کی صاحبزادی کی شادی میں شرکت کے بعد اخبار نویسوں سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر لاہور ہائی کورٹ بار راولپنڈی کے صدر حسن رضا پاشا،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چوہدری انوار احمد خان، چوہدری افراسیاب خان ایڈووکیٹ، سابق ضلع ناظم سردار غلام عباس، سردار آفتاب اکبر، سردار نواب خان، سردار اختر نواز، شاہد حسین کاظمی ایڈووکیٹ، ملک کفایت حسین،سابق جسٹس مظہر حسین منہاس، سابق جج سخی محمد کہوٹ، چیئرمین چکوال پریس کلب خواجہ بابر سلیم محمود، سردار نواز ایڈووکیٹ، چوہدری امتیازکرسال،راجہ طاہر محمود ایڈووکیٹ، پیر عبدالستار ندیم،چوہدری محمد علی خان،امیر عباس منہاس،عبدالقیوم ایڈووکیٹ، چوہدری افتخار احمد ایڈووکیٹ،سیشن جج سہیل ناصر، جج صاحبان اور وکلاء بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :