اداروں کےدرمیان ایک نیا سوشل کنٹریکٹ بنانےکی ضرورت ہے،شہبازشریف

ہم انتشارکی فضا پیدا ہونےسے نہ رُکےتواس سےبڑی کوئی زیادتی نہیں ہوسکتی،عدالت عظمیٰ کا آج احترام کرنےکی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کا تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کی افتتاحی تقریب سے ویڈیو لنک خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 23 مارچ 2018 18:36

اداروں کےدرمیان ایک نیا سوشل کنٹریکٹ بنانےکی ضرورت ہے،شہبازشریف
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 مارچ 2018ء) : پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ اداروں کے درمیان ایک نیا سوشل کنٹریکٹ بنانے کی ضرورت ہے،ہم انتشار کی فضا پیدا ہونے سے نہ رُکے تواس سے بڑی کوئی زیادتی نہیں ہوسکتی،عدالت عظمیٰ کا آج احترام کرنےکی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پنجاب نے لندن سے تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کی افتتاحی تقریب سے ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اداروں کے درمیان 23 مارچ 2018ء کوایک نیا سوشل کنٹریکٹ بنانے کی ضرورت ہے۔

70 سال میں ہم نے جو کچھ پایا اور جو کچھ کھویا وہ ہمارے سامنے ہے۔ اداروں کے اندرجو تناؤ ہے اسے مشاورت اورمفاہمت میں بدلنے کی اشد ضرورت ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ عدالت عظمیٰ کا آج احترام کرنے کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ ہم انتشار کی فضا پیدا ہونے سے نہ رکے تواس سے بڑی زیادتی نہیں ہوسکتی۔انہوں نے یوم پاکستان کے موقع پرافواج پاکستان کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے دفاع کیلئے افواج پاکستان کی عظیم قربانیاں ہیں۔