انٹرنیشنل جو ڈو ایونٹ کے ٹرائلز کے لئے سندھ جوڈو ایسویشن نے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا

جمعہ 23 مارچ 2018 19:14

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2018ء) انٹر نیشنل جوڈو ایونٹ کے لئے نیشنل کیمپ ٹرائلز 25اور 26مارچ کو اسلام آباد حمیدی ہال میں منعقد ہونگے ۔نیشنل کیمپ ٹرائلز کے لئے سندھ جوڈو ایسوسی ایشن نے سندھ کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ۔

(جاری ہے)

سائوتھ ایشین جوڈو چمپئن شپ منعقد اپریل 2018؁ء نیپال کے لئے سندھ کی نمائندگی عبداللہ اور محمد آصف کرینگے جبکہ جونیئر ایشین جوڈو چمپئن شپ منعقدہ 9تا 13مئی 2018؁ء لبان کے لئے سندھ کی نمائندگی سید مصطفی اور صابر حسین کرینگے ۔

سندھ جوڈو ایسوسی ایشن کے صدر میجر (ر) محمود ریاض اور سیکریٹری محمد رفیق نے اُمید طاہرکی ہے کہ نیشنل کیمپ ٹرائلز میں سندھ کے کھلاڑی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انٹر نیشنل جوڈو ایونٹ کے لئے منتخب ہونگے اور دنیا ئے جوڈ و میں سندھ اوراپنے وطن کا نام روشن کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :