آل سندھ کیہر ویلفیئر ایسوسی ایشن نے محمد عمر عرف کارا کیہراور منصور اقبال کیہرکی رکنیت معطل کردی

جمعہ 23 مارچ 2018 19:14

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2018ء) آل سندھ کیہر ویلفیئر ایسوسی ایشن نے محمد عمر عرف کارا کیہر ولد محمد قاسم کیہر کو پلاٹوں پر قبضے اور قوم کی بچیوں سے جال سازی اور ان کے بیٹے منصور اقبال کیہر ولد محمد عمر کیہر کو اپنے والد کے غیر قانونی کاموں میں ساتھ دینے پرغیر معینہ مدت تک رکنیت معطل کردی ہے ۔

(جاری ہے)

آل سندھ کیہر ویلفیئر ایسوسی ایشن کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ مذکورہ اشخاص سے ایسوسی ایشن کا اب کوئی تعلق نہیں اگر کوئی کاغذی کاروائی کرتا ہے تو اس کا ذمہ دار خود ہوگا ان کے کسی بھی فعل کا ایسوسی ایشن سے کوئی تعلق نہیں ہوگا اور نہ ہی ان کی درخواست کی کوئی قانونی حیثیت ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :