پی ایس ایل فائنل، کراچی کے ہوٹل کرایوں میں 15 فیصد اضافہ

جمعہ 23 مارچ 2018 19:14

پی ایس ایل فائنل، کراچی کے ہوٹل کرایوں میں 15 فیصد اضافہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2018ء) پی ایس ایل کے موقع پر دنیا کے مختلف ملکوں سے پاکستا ن کے مختلف شہروں سے تماشائیوں کی آمد کے سبب کراچی کے مختلف ہوٹلز کی روم بکنگ میں اضافہ ہوگیا، کرایوں میں بھی اوسط 15 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ہوٹل ریزرویشن اسٹاف کے مطابق ہفتہ اور اتوار کے لیے کمروں کی بکنگ میں معمول سے زیادہ اضافہ ہوا ہے، ہوٹل ریزرویشن اسٹاف نے میڈیا کو بتایا کہ کمروں کی زائد بکنگ سے اہم ہوٹلز کی روم آکوپینسی 95 فیصد تک ہو گئی ہے۔

درمیانے اور چھوٹے ہوٹلز میں بھی کمروں کی بکنگ میں اضافہ ہوا ہے اور اسٹاف کے مطابق کمروں کی دستیابی کم اور کرایوں میں 15 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔اسٹاف کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل دیکھنے کے لیے دنیا کے مختلف ملکوں سے بھی مہمان آرہے ہیں جبکہ پاکستان کے مختلف شہروں سے بھی مہمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔