پاکستان کھیلوں کے ساتھ ساتھ تمام کاروباری سرگرمیوں کے لئے بھی محفوظ ملک ہے‘ عرفان اقبال شیخ

پاکستان میں کھیلوں کے کامیاب انعقاد سے پاکستان کا سوفٹ امیج باہر جانے سے ملکی تجارت پرمثبت اثرپڑے گا ‘چیئرمین پیاف

جمعہ 23 مارچ 2018 19:47

پاکستان کھیلوں کے ساتھ ساتھ تمام کاروباری سرگرمیوں کے لئے بھی محفوظ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2018ء) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) نے کہا کہ لاہور میں پی ایس ایل میچز کا کامیاب انعقاد پرپنجاب حکومت مبارکباد کی مستحق ہے۔ دہشت گردی کے خوف کو شکست دیکر جس طرح پاکستان میں عالمی کرکٹ مقابلوں کی راہ ہموار ہوئی ہے اس سے پاکستان میں کھیلوں کے میدان ایک بار پھر آباد ہو ئے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان کا کاروباری طبقہ بھی ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمدورفت پر خوش ہے اور دنیا بھر کے لئے ایک خوبصورت پیغام ہے کہ پاکستان کھیلوں کے ساتھ ساتھ تمام کاروباری سرگرمیوں کے لئے بھی محفوظ ملک ہے۔ حکومت پنجاب اور مقامی انتظامیہ کے کامیاب انظامات قابل تحسین ہیں۔ پاکستان کے علاوہ دوسرے ممالک سے بھی بڑی تعداد میں لوگ لاہور آئے جس سے حکومتی یونیو میں بھی اضافہ ہوا ۔چیئرمین پیاف عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ پاکستان میں کھیلوں کے کامیاب انعقاد سے پاکستان کا سوفٹ امیج باہر جانے سے ملکی تجارت پرمثبت اثر ُے گا اور صنعت و تجارت سے وابستہ ملکی و غیر ملکی افراد ملکی معیشت میںمثبت کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :