پاکستان سپرلیگ تھری کے فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان

جمعہ 23 مارچ 2018 19:45

پاکستان سپرلیگ تھری کے فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2018ء) پاکستان سپرلیگ تھری کے فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا فیصلہ کن معرکہ 25 مارچ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شیڈول ہے، اسلام آباد یونائیٹڈ اور دفاعی چمپئن پشاور زلمی کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، دونوں ٹیمیں ایک ایک مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کر چکی ہیں۔

(جاری ہے)

فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا۔ علیم ڈار اور شوذب رضا فیلڈ امپائر ہوں گے، روشن ماہناما میچ ریفری، احمد شہاب ٹی وی امپائر اور راشد ریاض ریزرو امپائر ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :