بابائے قوم کے نظریات کو انتہاپسندوں سے خطرہ ہے ،ْ آصف علی زر داری

ہم ایسے عناصر کے خلاف آخری وقت تک لڑتے رہیں گے ،ْ یوم پاکستان کے موقع پر پیغام

جمعہ 23 مارچ 2018 19:45

بابائے قوم کے نظریات کو انتہاپسندوں سے خطرہ ہے ،ْ آصف علی زر داری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زر داری نے کہا ہے کہ بابائے قوم کے نظریات کو انتہاپسندوں سے خطرہ ہے ۔

(جاری ہے)

یوم پاکستان کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ اس وقت بابائے قوم کے نظریات کو سب سے بڑا خطرہ انتہا پسندوں سے ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں قانون کی حکمرانی نہیں ہے اور دشمن اپنا ایجنڈا ملک پر تھوپنا چاہتا ہے تاہم ہم ایسے عناصر کے خلاف آخری وقت تک لڑتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :