آج کے دن ہمیں پاکستان کو دنیا کی پہلی 25 معیشتوں میں شامل کرنے کا عہد کرنا چاہیے ،ْوزیر داخلہ احسن اقبال کا پیغام

جمعہ 23 مارچ 2018 19:45

آج کے دن ہمیں پاکستان کو دنیا کی پہلی 25 معیشتوں میں شامل کرنے کا عہد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2018ء) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ آج کے دن ہمیں پاکستان کو دنیا کی پہلی 25 معیشتوں میں شامل کرنے کا عہد کرنا چاہیے۔ جمعہ کو اپنے پیغام میں وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ 23 مارچ قومی تاریخ کا اہم دن ہے اور پاکستانی قوم جو عہد کرلے وہ پورا کرتی ہے اور آج کے دن ہمیں پاکستان کو دنیا کی پہلی 25 معیشتوں میں شامل کرنے کا عہد کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمیں ملک کے سیاسی استحکام اور امن کی ہر قیمت پر حفاظت کرنی ہے کیونکہ کسی بھی ملک کی ترقی کیلئے یہ دونوں چیزیں انتہائی ضروری ہیں۔وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستانی پر امن قوم ہے اور ہم نے اس ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کردیا جبکہ ملک کی افواج اور سیکیورٹی ادارے جانوں کی قربانیاں دے کر ملک کا دفاع کر رہے ہیں۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ نوجوان اس قوم کے معمار ہیں اور ہمیں اپنی نئی نسل کو یہ اعتماد دینا ہے کہ پاکستان آگے بڑھ رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :