23مارچ کو برصغیر کے مسلمانوں نے ایک نئے جذبے کے ساتھ پاکستان کے قیام کے لئے جد و جہد شروع کی ،صوبائی وزیرداخلہ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

جمعہ 23 مارچ 2018 19:40

23مارچ کو برصغیر کے مسلمانوں نے ایک نئے جذبے کے ساتھ پاکستان کے قیام ..
کوئٹہ23مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2018ء) صوبائی وزیرداخلہ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی جانب سے یوم پاکستان کے موقع پر قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہو ئے کہا کہ ہم اس ملک ہیں اور یہ وطن ہماری پہچان ہے ہم سب کو مل کر اس ملک کی حفاظت کرنی ہے،اور اس ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہے یہ با ت انہوں یوم پاکستان کے موقع پر پیغام دیتے ہو ئے کہا کہ 23مارچ کا دن ہماری تاریخ میں بہت اہمیت کا حامل ہے آج کے دن 23 مارچ 1940 کو قرار داد پاکستان منظور ہوئی اور برصغیر کے مسلمانوں نے ایک نئے جذبے کے ساتھ پاکستان کے قیام کے لئے جد و جہد شروع کی۔

(جاری ہے)

آج ہم اگر ایک آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں تو اس کے پیچھے ہمارے آباؤ و اجداد کی لازوال قربانیاں ہیں۔ آئیں دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ہمارے ملک پاکستان کو اندرونی و بیرونی خطرات سے محفوظ فرمائے