اعلیٰ تعلیم کافروغ اور ماہرین کی تیاری قومی معیشت کے لئے ناگزیر ہے ،گورنر سندھ

جمعہ 23 مارچ 2018 18:48

اعلیٰ تعلیم کافروغ اور ماہرین کی تیاری قومی معیشت کے لئے ناگزیر ہے ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2018ء) گورنرسندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ اعلیٰ تعلیم کے فروغ ، معاشیات ، اکائونٹس ، شماریات ، اقتصادیات کے ماہرین کی تیاری عصر حاضر میں قومی معیشت کے استحکام و ترقی کے لئے انتہائی نا گزیر ہے اس ضمن میں سرکاری و نجی جامعات اوربزنس ایجوکیشن فراہم کرنے والے ادارے اہم قومی فریضہ انجام دینے میں مصروف عمل ہیں ،دور جدید میںمعاشی، اقتصادی ، سماجی ، تجارتی اور کاروباری ترقی کے لئے ماہر ین شماریا ت و اکائونٹس انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ۔

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکائونٹینٹس (اے سی سی ای) کی تقریب سے خطاب میں کیا ۔ تقریب میں اے سی سی اے پاکستان کے سربراہ عامر اسلم ، HRSG Recruiting کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر عامر نیازی ، Investments, Arif Habib Dolmen REIT کے سربراہ اور نائب صدر عدنان رضوی، Country Head Professional Qualification, TMUC جویریہ ملک اور Regional Head Member Affairs (MENASA) ہارون اے جان سمیت دیگر افراد شریک تھے ۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت نے امن و امان کے قیام اور بجلی بحران کے خاتمہ کے ساتھ ساتھ ملک کو معاشی لحاظ سے مستحکم بنادیا ہے ، وفاق کی معاشی پالیسی کے باعث معاشی، اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں مثبت نتائج تسلسل سے ظاہر ہورہے ہیں ، غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ اور سی پیک منصوبہ کی تکمیل مضبوط معیشت اور روشن مستقبل کی ضمانت ہیں اس ضمن میں وطن عزیز کو اعلیٰ تعلیم یافتہ ،ماہر ین اور تجربہ کار نوجوان افرادی قوت کی ضرورت ہے ،معاشی ، اقتصادی اور سماجی شعبوں میں اکائونٹس اور شماریات کے ماہرین کی اہمیت کے پیش نظر سرکاری و نجی جامعات اور دیگر تعلیمی اداروں کو دور جدید کے تقاضوں اور ملکی ضروریات کے مطابق قومی خدمات کے دائرہ کار کومزید بڑھانا ہوگااس ضمن میں اے سی سی اے کے اراکین اہم قومی ذمہ داریوں کی ادائیگیوں میں اہم ثابت ہو رہے ہیں اسی وژن کے ساتھ پاکستان کو عالمی معاشی نقشہ پر نمایاں مقام دلایا جا سکتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ قومی ترقی کے اہدا ف، سی پیک کے ثمرات اور قدرتی وسائل سے استفادہ حاصل کرنے کے لئے نوجوان ماہر ، تجربہ کار اور اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد قوت اہم کردار ادا کرسکتی ہے ،ملک کی کل آبادی کے 60 فیصد سے زائد نوجوانوں کو کار آمد بنانے کے لئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لارہی ہے ، نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم اور مختلف شعبہ میں ماہر ین کی تیاری حکومت کی اولین ترجیح ہے ، دورجدید میں اعلیٰ تعلیم یافتہ ، ماہر ، تجربہ کار افرادی قوت کلیدی کردار ادا کررہی ہے ، عہد حاضر کی ترقی میں شامل ہونے کے لئے نوجوانوں کو عصر حاضر سے ہم آہنگ ، قومی تقاضوں اور ملکی ضروریات کے مطابق عملی اقدامات میں آگے بڑھنے گا ، اعلیٰ تعلیم کے فروغ سے ملکی ترقی و خوشحالی کے ساتھ ساتھ عام آدمی کا معیا ر زندگی بھی بلند کیا جا سکتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ مجھے یہ دیکھ کر بے حد خوشی ہو رہی ہے کہ اے سی سی اے دور حاضر کے تقاضوں اور ملکی ضروریات کے مطابق ایسوسی ایشن کے اعلیٰ تعلیم یافتہ شعبہ اکائونٹس کے ماہرین کی تعداد اہم قومی خدمات انجام دے رہے ہیں ، اتنی بڑی تعداد میں نوجوان ماہرین قومی ترقی میں اہم ثابت ہونگے۔

متعلقہ عنوان :