قرارداد پاکستان تاریخ کے سنہری حروف اور پاکستان کی بنیاد ہے ،پاکستان عوامی تحریک سندھ

اس وقت پاکستان کوڈاکٹر طاہر القادری جیسی جرات مند اہل قیادت کی ضرورت ہے ۔مشتاق صدیقی/رائو کامران محمود

جمعہ 23 مارچ 2018 18:33

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2018ء) پاکستان عوامی تحریک کراچی سندھ کے صدر مشتاق صدیقی نے کہا ہے کہ قرار داد پاکستان تاریخ کے سنہری حروف اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کی بنیاد ہے۔23مارچ 1940قرارداد پاکستان نے آزادی کی جدوجہد میں نئی روح پھونکی۔قرارداد پاکستان کے بعد سات سال کی مسلسل جدوجہد اور قربانیوں نے پاکستان جیسی عظیم اسلامی نظریاتی ریاست کے وجود کو قائم کیا ۔

اب وقت ہے پاکستان کو مطلب اور مفادپرست عناصر کے چنگل سے چھوڑوایا جائے ۔اس وقت پاکستان کو ڈاکٹر طاہر القادری جیسی جرات مند اور اہل قیادت کی ضرورت ہے ۔وہ 23مارچ کے موقع پر مزار قائد پر میڈیا ٹاک کر رہے تھے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک رائو کامران محمود نے کہا علامہ اقبال اور قائد کا پاکستان ایک ماڈریٹ پاکستان تھا ۔

(جاری ہے)

انتہا پسندی کا خاتمہ کئے بغیر قائد اعظم کا پاکستان بنانا ممکن نہیں ۔ڈاکٹر طاہر القادری اس وقت پاکستان کی سب سے جرات مند اور ماڈریٹ آواز ہے جسے گھر گھر پہنچانا وقت کی ضرورت ہے ۔انھوں نے کہا پاکستان کے دشمن آج بھی پاکستان کی آزادی اور سالمیت کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیںہمیں اتحاد و یکجہتی سے پاکستان کے دشمنوں کو شکست دینا ہو گی۔

انھوں نے کہا آج ہمیں عہد نو کرنا ہے کہ ہم مادر وطن کے تقدس اور تحفظ کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ہمیں وطن کی حفاظت اور ترقی کیلئے اہل قیادتوں کو آگے لانا ہو گا کرپٹ مافیا کبھی پاکستان کو آگئے نہیں بڑھنے دے گا۔پاکستان کو سب سے زیادہ نقصان آمریت نے نہیں بلکہ نام نہاد جمہوری کرپٹ حکمرانوں نے پہنچایا ہے۔اس موقع پر ]پاکستان عوامی تحریک کراچی کے نائب صدر قیصر اقبال قادری،آرگنائزر اطہر جاوید صدیقی،سیکرٹری کوآرڈینیشن سید ظفر اقبال،ڈپٹی سیکرٹری جنرل آصف اللہ رکھا ،سیکرٹری انفارمیشن الیاس مغل ،سیکرٹری سوشل میڈیا عدنان رئوف انقلابی،ڈسٹرکٹ ایسٹ کے صدر ایاز قریشی،دسٹرکٹ ملیر کے جنرل سیکرٹری راجہ غلام خالق ،آرگنائزر ضلع ملیر فخر زمان ،دسٹرکٹ کورنگی کے صدر رضوان صدیقی،پی ایس 92کے صدر عبد الحمید و دیگر قائدین بھی موجود تھے۔