یوم پاکستان تجدید عہد وفا کا دن ہے ،اس دن ہمیں بحثیت مجموعی آپس کے اختلافات کو بھلا کر ملک کی تعمیر و تر قی کے لیے ملی اتحاد اور قائدکے اتحاد،ایمان اور تنظیم کے رہنما اصولوں کو اپنانے کا عہد کرنا ہوگا،

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور قائم مقام سپیکر مرتضی جاوید عباسی کایوم پاکستان کے موقع پر قوم کو مبارک بادنکا پیغام

جمعہ 23 مارچ 2018 18:12

یوم پاکستان تجدید عہد وفا کا دن ہے ،اس دن ہمیں بحثیت مجموعی آپس کے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2018ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور قائم مقام سپیکر مرتضی جاوید عباسی نے یوم پاکستان کے موقع پر قوم کو مبارک بادنکا پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہیوم پاکستان تجدید عہد وفا کا دن ہے ،اس دن ہمیں بحثیت مجموعی آپس کے اختلافات کو بھلا کر ملک کی تعمیر و تر قی کے لیے ملی اتحاد اور قائدکے اتحاد،ایمان اور تنظیم کے رہنما اصولوں کو اپنانے کا عہد کرنا ہوگا۔

جمعہ کو یوم پاکستان کے موقع پر اپنے مبارکباد کے پیغام میں سردار ایاز صادق نے کہا کہ ن23مارچ کا دن بر صغیر کی تاریخ میں ایک منفرد مقام رکھتا ہے،ن78سا ل قبل آ ج کے دن جنوبی ایشیا کے مسلمانوں نے قائدا عظم محمد علی جناح کی قیادت میں لاہور میں اپنے لیے ایک علیحدہ وطن کے حصول کے لیے جدوجہد کرنے کا عہد کیا اورقرار داد لاہورمنظور کی جسے بعد میں قرار داد پاکستان کا نام دیا گیا،اس قرارداد نے مسلمانوں کو نئی سمت اورسوچ دی اور تحریک آزادی کو نیا جوش اور ولولہ بخشا۔

(جاری ہے)

قائدا عظم نے اسلام کے امن وبرداشت اور انسانیت سے محبت کے اصول کو اپنا شعار بنایا جس سے نہ صر ف مسلمانان ہند بلکہ برصغیر میں رہنے والی دیگر اقلیتیں بھی متاثر ہوئیں اور مسلمانوں کے لیے ایک علیحدہ وطن کے مطالبے کی تحریک میں شامل ہو گئیں۔قائداعظم کی مدبرانہ قیادت اور مقصد کے حصول سے سچی لگن کا کمال تھا کہ قرار داد پاکستان کی منظوری کے صر ف سات سال کے قلیل عرصہ میں مسلمان ایک پر امن جدوجہد کے ذریعے تمام تر مشکلات و مصائب کے باوجود اپنے لیے ایک علیحد ہ وطن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

سردار ایاز صادق نے کہا کہ نیوم پاکستان تجدید عہد وفا کا دن ہے آج کے دن ہمیں بحثیت مجموعی آپس کے اختلافات کو بھلا کر ملک کی تعمیر و تر قی کے لیے ملی اتحاد اور قائدکے اتحاد،ایمان اور تنظیم کے رہنما اصولوں کو اپنانے کا عہد کرنا ہوگا ۔ مرتضی جاوید عباسی نے کہا کہ اس قرارداد نے آزادی کی تحریک میں ایک نئی روح پھونک دی اور مسلمانوں کو ایک مقصد عظیم کے حصول کے لئے ایک پلیٹ فارم پر متحد کر دیا۔.