تنازعہ کشمیر کا واحد حل کشمیریوںکو انکا پیدائشی حق، حق خود ارادیت دینے میں ہے، صدر مملکت ممنون حسین

جمعہ 23 مارچ 2018 18:09

تنازعہ کشمیر کا واحد حل کشمیریوںکو انکا پیدائشی حق، حق خود ارادیت دینے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2018ء) صدر پاکستان ممنون حسین نے کہا ہے کہ تنازعہ کشمیر کا واحد حل کشمیریوںکو انکا پیدائشی حق، حق خود ارادیت دینے میں ہے اور پاکستان اس سلسلے میں اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس مطابق صدر ممنون حسین نے اسلام آباد میں یوم پاکستان کی مرکزی تقریب سے خطاب میںغیر ذمہ دارانہ رویے اور کنٹرول لائن اور ورکنگ بائونڈری پر جارحیت پر بھارت کی شدید مذمت کی۔ انہوںنے کہا کہ عالمی امن کے لیے تعاون پاکستان کی خارجہ پالیسی کی بنیاد ہے۔ممنون حسین نے کہا کہ پاکستان خطے کے ملکوں کی طرف تعاون کا ہاتھ بڑھانے کو اہمیت دیتا ہے لیکن اس عمل کو اسکی کمزوری سمجھنا ایک خطرناک غلطی ہو گی۔

متعلقہ عنوان :