ڈین ایلگر نے ٹیسٹ کرکٹ میں تیسری بار بیٹ کیری کر کے ڈیسمونڈ ہائنز کا عالمی ریکارڈ برابر کر دیا

جمعہ 23 مارچ 2018 18:09

ڈین ایلگر نے ٹیسٹ کرکٹ میں تیسری بار بیٹ کیری کر کے ڈیسمونڈ ہائنز کا ..
کیپ ٹاؤن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2018ء) جنوبی افریقن ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین ڈین ایلگر نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ مرتبہ بیٹ کیری کر کے سابق ویسٹ انڈین کرکٹر ڈیسمونڈ ہائنز کا عالمی ریکارڈ برابر کر دیا، ایلگر نے آسٹریلیا کے خلاف جاری تیسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 141 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر یہ کارنامہ انجام دیا، ایلگر نے تیسری مرتبہ بیٹ کیری کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے اور اس کے ساتھ ہی وہ مشترکہ طور پر ہائنز کے ساتھ عالمی ریکارڈ پر قابض ہو گئے ہیں، ہائنز کو بھی تین مرتبہ سنگ میل عبور کرنے کا عالمی اعزاز حاصل ہے۔

(جاری ہے)

ایلگر نے پہلی مرتبہ 2015ء میں انگلینڈ، دوسری بار رواں سال بھارت کے خلاف ٹیسٹ میچ میں بیٹ کیری کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :