راؤ انوارکے بعد دیگر پولیس افسران کا گرفتاری دینے کا فیصلہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 23 مارچ 2018 17:50

راؤ انوارکے بعد دیگر پولیس افسران کا گرفتاری دینے کا فیصلہ
کراچی(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 مارچ 2018ء) : کراچی میں ماورائے عدالت نقیب اللہ قتل کیس کے مرکزی ملزم سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی ازخود گرفتاری کے بعد دیگرافسران نے گرفتاریاں دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق ایس ایس پی ملیر راؤانوار کی ٹیم میں شامل دیگرپولیس افسران نےبھی گرفتاری دینے کا فیصلہ کرلیا۔

پولیس افسران جے آئی ٹی کے سامنے گرفتاری دیں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے مزید بتایا کہ ڈی ایس پی شاہ لطیف قمراحمد کوپہلے ہی گرفتارکیا جا چکا ہے۔ تاہم سابق ایس ایچ اوشاہ لطیف امان مروت اورسچل شعیب شوٹرجلد گرفتاری دے دینگے۔ دونوں ایس ایچ اوزجےآئی ٹی کے سامنے گرفتاری دیں گے۔ واضح رہے نقیب اللہ قتل کیس کے مرکزی ملزم سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوارنے گزشتہ دنوں سپریم کورٹ میں خود جاکر گرفتاری دے دی تھی۔تاہم انسداد دہشتگردی عدالت نے انہیں 30روز ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :