Live Updates

خواتین رہنمائوں نے مسرت چیمہ کی جانب سے خصوصی طور پر تیار کرائے گئے فلوٹ پر سوار ہو کر ریلی میں شرکت کی

رہنما اور کارکنان پاکستان کے حق میں نعرے لگاتی رہیں،مختلف تصاویر سے سجا ہوا فلوٹ لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا رہا پی ٹی آئی عمران خان کی قیادت میں پاکستان کو پر امن اور خوشحال ملک بنانے کی جدوجہد میں مصروف ہے ‘ خطابات

جمعہ 23 مارچ 2018 17:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2018ء) تحریک انصاف کی خواتین رہنمائوں نے ویمن ونگ ایگزیکٹو کونسل کی ممبر مسرت جمشید چیمہ کی جانب سے خصوصی طور پر تیار کرائے گئے فلوٹ پر سوار ہو کر ریلی میں شرکت کی ،اس موقع پر خواتین رہنما اور کارکنان پاکستان کے حق میں نعرے لگاتی رہیں۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی خواتین رہنمائوں مسرت جمشید چیمہ ، عائشہ خالد، صادقہ آپا،عاصمہ شجاع، ارم بخاری، فاطمہ عثمان،صائمہ چوہدری،عظمیٰ کاردار، شازیہ گیلانی اور دیگر نے خواتین کیلئے خصوصی طور پر تیار کرائے گئے فلوٹ پر سوار ہو کر لبرٹی سے چیئرنگ کراس چوک تک نکالی گئی ریلی میں شرکت کی ۔

مختلف تصاویر سے سجا ہوا فلوٹ لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا رہا ۔اس موقع پر مسرت جمشید چیمہ اور دیگر نے اپنے خطابات میں کہا کہ ہم سب کا اولین فرض ہے کہ پاکستان کو ایک پر امن اور خوشحال ملک بنانے میں اپنا اپنا کردار ادا کریں اور تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں اسی جدجہد میں مصروف ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جب تک سٹیٹس کو کاخاتمہ اور کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا نہیں جاتا اس وقت تک ملک ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہو سکتا ۔ پی ٹی آئی انشا اللہ اقتدار میں آکر قائد اعظم کے افکار پر عمل کرتے ہوئے عوام کے درخشاں مستقبل ، خوشحالی اور ملکی ترقی کے لئے کام کرے گی اور وہ دن دور نہیں جب پاکستان کا شمار دنیا کے ترقی یافتہ اور خوشحال ممالک میں ہو گا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :