ہمیں ملک کے استحکام اور امن کی ہر قیمت پر حفاظت کرنی ہے، آج وہی ملک کامیاب ہیں جو اقتصادی طور پر مضبوط ہیں‘احسن اقبال

پاکستانی قوم کا اتحاد دیوار چین کی طرح ہمیشہ قائم رہے گا جس ملک کے اندر بہادر جوان موجود ہوں انہیں دنیا کی کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی ہم نے ملک کے ہر شہر میں جامعات قائم کرکے علم کے چراغ جلائے ہیں جس سے اکیسویں صدی کا نیا پاکستان تعمیر ہو رہا ہے‘وفاقی وزیر داخلہ کا تقریب سے خطاب

جمعہ 23 مارچ 2018 17:56

ہمیں ملک کے استحکام اور امن کی ہر قیمت پر حفاظت کرنی ہے، آج وہی ملک ..
نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2018ء) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ ہم پر امن قوم ہیں ہمیں تفاق اور اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوے آج پھر جذبہ تعمیر زندہ کرنے کی ضرورت ہے ترقی کے لیے امن و استحکام کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم پاکستان کے موقع ڈسڑکٹ کمپلیکس نارووال میں منعقدہ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ملک کے استحکام اور امن کی ہر قیمت پر حفاظت کرنی ہے، آج وہی ملک کامیاب ہیں جو اقتصادی طور پر مضبوط ہیں،ہم نے سات سالوں میں پاکستان حاصل کر لیا تو ہم آج یوم پاکستان کے موقع پر اگلے سات سالوں تک پاکستان کو دنیا کی پچیس معیشتوں میں شامل کر کے ترقی یافتہ ملک بنانے کا عزم کریںا نہوں نے کہا کہ ہم اپنے شہیدوں اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں پاکستان کے سکیورٹی کے اداروں کو آج پاکستان کے عوام سلام پیش کرتے ہیں کچھ ملک دشمن قوتوں نے لوگوں کو ورغلایا لیکن پاکستان قوم اور سکیورٹی اداروں کے بہادر جوانوں کے غیر متزلزل عزم سے ہم نے دہشت گردی کو شکست دی،ہمارے فوجی جوان اپنی جانیں دے کروطن کی حفاظت کر رہے ہیں اور سیکورٹی ادارے ردالفساد اور ضرب عضب سے دہشت گردی ختم کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستانی قوم کا اتحاد دیوار چین کی طرح ہمیشہ قائم رہے گا جس ملک کے اندر بہادر جوان موجود ہوں انہیں دنیا کی کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ملک کے ہر شہر میں جامعات قائم کرکے علم کے چراغ جلائے ہیں جس سے اکیسویں صدی کا نیا پاکستان تعمیر ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مضبوط معاشی اور اقتصادی قوت کے لئے سب کو محنت کرنی ہو گی پاکستانی قوم اپنے دشمنوں کو بتا دینا چاہتی ہے کہ ہمارے پاس ایٹم بم موجود ہے لیکن اس کی ضرورت تو اس وقت پیش آئے گی جب کوئی اس قوم کے عزم ، اتفاق اور اتحاد کو کوئی شکست دے سکے گا اور انشاء اللہ وہ دن کبھی نہیں آئے گا اور دشمنوں کی ساری سازشیں ناکام ہونگی۔

نارووال میں ڈسڑکٹ کونسل کے زیر اہتمام یوم پاکستان کی مرکزی تقریب میں شہریوں کی بڑی تعداد میں جوش و خروش سے حصہ لیا، اس موقع پر عوامی نمائندگان اور سرکاری افسران کے علاوہ اساتذہ ، طلباء و طالبات ، معززین شہر کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ قبل ازیں وزیر داخلہ احسن اقبال نے پریڈ کا معائنہ کیا اور اسلامی لی