ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی کے بغیر ترقی اور خوشحالی ناممکن ہے ،ْافتخار محمد چوہدری

چکوال کے عوام نے عدلیہ بحالی کی تحریک میں جس طرح استقبال کیا تھا فراموش نہیں کر سکتا، سابق چیف جسٹس آف پاکستان

جمعہ 23 مارچ 2018 17:38

ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی کے بغیر ترقی اور خوشحالی ناممکن ..
چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2018ء) سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی کے بغیر ترقی اور خوشحالی ناممکن ہے۔ احتساب بلاتفریق اور سب کا ہونا چاہیے۔ وہ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس قاضی محمد امین کی صاحبزادی کی شادی میں شرکت کے بعد اخبار نویسوں سے گفتگو کر رہے تھے۔

اس موقع پر لاہور ہائی کورٹ بار راولپنڈی کے صدر حسن رضا پاشا،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چوہدری انوار احمد خان، چوہدری افراسیاب خان ایڈووکیٹ، سابق ضلع ناظم سردار غلام عباس، سردار آفتاب اکبر، سردار نواب خان، سردار اختر نواز، شاہد حسین کاظمی ایڈووکیٹ، ملک کفایت حسین،سابق جسٹس مظہر حسین منہاس، سابق جج سخی محمد کہوٹ، چیئرمین چکوال پریس کلب خواجہ بابر سلیم محمود تمغہ امتیاز، سردار نواز ایڈووکیٹ، چوہدری امتیازکرسال،راجہ طاہر محمود ایڈووکیٹ، پیر عبدالستار ندیم،چوہدری محمد علی خان،امیر عباس منہاس،عبدالقیوم ایڈووکیٹ، چوہدری افتخار احمد ایڈووکیٹ،سیشن جج سہیل ناصر، جج صاحبان اور وکلاء کی بڑی تعداد موجود تھی۔

(جاری ہے)

سابق چیف جسٹس نے بتایا کہ ضلع چکوال کے عوام نے عدلیہ بحالی کی تحریک میں جس انداز میں میرا استقبال کیا تھا میں اسے فراموش نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع چکوال کے میڈیا ، وکلاء اور سول سوسائٹی نے عدلیہ کی بحالی تحریک میں اگلی صفوں پر جدوجہد کی ہے۔ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا کہ وہ جلد چکوال کا دورہ کریں گے اور اس ضمن میں تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ افتخار محمد چوہدری کو چکوال پریس کلب میں آنے کی دعوت دو ماہ قبل دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :