مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی خواتین کے اعزاز میں کرن ایوارڈز تقریب کا انعقاد

تقریب کا مقصد ان لوگوں کی صلاھیتوں کا اعتراف کرنا ہے جو دن رات انسانیت کی خدمت میں کو شاں ہیں‘روبی ہاشم اس طرح کی منفرد تقریب سے بہت متاثر ہوئے جس میں کام کرنے والوں کو اس انداز میں سراہا گیا ہو جس سے متاثر ہو کر دیگر لوگ بھی نیکی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں‘ آمنہ مجتبیٰ شجاع الرحمن‘ ڈاکٹر اظہار ہاشمی‘خاور سلطانہ

جمعہ 23 مارچ 2018 17:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2018ء) کرن ویلفیئر فائونڈیشن کے زیر اہتمام 23مارچ کے موقع پر چلڈرن لائبریری کمپلیکس میں ’’ استحکام پاکستان میںخواتین کا کردار ‘‘ کے عنوان سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جبکہ مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی خواتین کو ان کی صلاحیتوں کے اعتراف میںکرن ایوارڈز سے بھی نوازا گیا ۔

تقریب میں انسانیت کیلئے خدمات سر انجام دینے والے افراد میں کرن میڈلز بھی تقسیم کئے گئے۔تقریب کی مہمان خصوصی آمنہ مجتبیٰ شجاع الرحمن تھیں جبکہ تقریب کی صدارت ڈاکٹر طاہر رسول اور روبی ہاشم نے کی۔ دیگر مہمانوں میں ڈاکٹر اظہار ہاشمی‘شہزاد بھٹہ‘شیخ پرویز‘خاور سلطانہ‘نوشابہ پرویز‘ڈاکٹر نازیہ‘عافیہ علی‘ڈاکٹر وسیم‘ڈاکٹر واصف نور‘حافظ عبدالغفار اکرام اللہ کاکڑ‘حافظ عتیق الرحمن ‘راجہ ریاض‘خالد منہاس‘امجد عثمانی‘شاہنواز رانا شامل تھے۔

(جاری ہے)

تقریب میں ڈور آف اویئر نیس کے طلباء اور سپیشل بچوں نے رنگا رنگ پروگرام اورپنی پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔جن خواتین کو مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ایوارڈ سے نوازا گیا ان میں ربا ہمایوں ‘عائشہ عمران‘ڈاکٹر سدرہ علی کمبوہ‘شائستہ خاور‘عائشہ بٹ‘ڈاکٹر ثانیہ کھیڑا‘قومی ہاکی پلیئر افشان نورین‘قومی ویٹ لفٹرنیلم ریاض‘رئیسہ اظہار‘ڈاکٹر لبنی شہپر‘ہیر سنگھار‘ستارہ بیگ‘فرحت اقبال‘زرقا طاہر‘ڈاکٹر افشین سہیل شامل ہیں۔

میڈل حاصل کرنیوالوں میںشبینہ نسیم‘ماہم الفٹ‘فائزہ‘فرح کرن عاشر‘عینی‘ساجدہ صادق‘لبنیٰ بابر‘سیمی اور منزہ شامل تھیں۔ایوارڈز تقریب میںسپیشل نوجوان آفتاب نذیر خان اورچھوٹے استاد احسان اشرف نے اپنی اپنی پرفامنس کا مظارہ کیا جبکہ کامیڈین غفار لہری نے محفل کو چار چاند لگا دئیے۔اس موقع پر کرن ویلفیئر فائونڈیشن کی صدر نے کہا کہ اس تقریب کا مقصد ان لوگوں کی صلاھیتوں کا اعتراف کرنا ہے جو دن رات انسانیت کی خدمت میں کو شاں ہیں۔

ڈاکٹر اظہار اور خاور سلطانہ نے کہا کہ اس طرح کی تقریبات ہونی چاہئیں جس سے دوسرے بھی انکی پیروی کریں اور یہ کارواں اسی طرح چلتا رہے۔ مہمان خصوصی آمنہ مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا وہ اس طرح کی منفرد تقریب سے بہت متاثر ہوئی ہیں کہ جس میں کام کرنے والوں کو اس انداز میں سراہا گیا ہو جس سے متاثر ہو کر دیگر لوگ بھی نیکی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔آخر میں ڈاکٹر طاہر رسول نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور ایک کامیاب پروگرام کے انعقاد پر کرن ویلفیئر فائونڈیشن کے جنرل سیکرٹری محمد عبداللہ اور اظہار الحق کو مبارکباد بھی دی۔

متعلقہ عنوان :