رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ بہادر علی خان کی صاحبزادی زونیرہ علی خان کی شادی سلیم اللہ خان سے سرانجام پا گئی

تقریب میں گورنر رفیق رجوانہ ، یوسف رضا گیلانی ،خالد رانجھا ،چیف جسٹس محمد یاور علی،جسٹس محمد یاور علی سمیت دیگر کی شرکت

جمعہ 23 مارچ 2018 17:38

رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ بہادر علی خان کی صاحبزادی زونیرہ علی خان کی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2018ء) رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ بہادر علی خان کی صاحبزادی زونیرہ علی خان کی شادی سلیم اللہ خان سے سرانجام پا گئی ۔ تقریب میں گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ ، سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی ،سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد رانجھا ،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس محمد یاور علی،لاہور ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس محمد انوار الحق، جسٹس شجاعت علی خان ،جسٹس جواد حسن ، جسٹس طارق افتخار احمد ،جسٹس منظور احمد ملک ،جسٹس ساجد محمود سیٹھی ،جسٹس امین الدین خان ،جسٹس محمد قاسم خان ،جسٹس بلال حسن ، جسٹس محمد فرخ عرفان خان ،جسٹس محمد سرفراز ڈوگر ،جسٹس شہرام سرور چودھری ،جسٹس سید شہباز علی رضوی،جسٹس شاہد بلال حسن،جسٹس شاہد وحید ،جسٹس اسجد جاوید گورال ،جسٹس عاطر محمود ،سیشن جج چودھری محمد نواز ،سیشن جج عابد حسین قریشی ،سیشن جج اشتر عباس ،سیشن جج غفار جلیل ، خاقان بابر،رانا مقبول احمد ،جج اینٹی کرپشن کورٹ فیصل آباد صفدر سلیم شاہد ، سیشن جج محمد اکمل خان،جج انسداد دہشت گردی کورٹ ملتان خالد محمود ملک ، سیشن جج رائے ایوب مارتھ ،سیشن جج شیخوپورہ ریحان بشیر ،سیشن جج رانا آفتاب ،سیشن جج فیصل آباد عندالناصر ،سیشن جج بہاولپور طارق جاوید ،سیشن جج راولپنڈی خالد نواز ، سیشن جج قصور سجاد احمد سندھڑ ،سیشن جج مسعود ارشد باگڑی ،ڈائریکٹر پنجاب جوڈیشل رانا عارف علی،جج انسداد دہشت گردی کورٹ ظفر اقبال نعیم،چیئرمین انوائرمینٹل ٹربیونل سیشن جج شازیب سعید ،رانا عارف کمال ،ہارون لطیف اور سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) امین وینس سمیت عزیز و اقارب اور دیگر شعبہ و زندگی سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مہمانوں کی جانب سے نئے جوڑے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔