عامر لیاقت ”میڈیا مین“ اور انتہائی چرب زبان ہے،صحافی آفتاب اقبال کاتبصرہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 23 مارچ 2018 17:07

عامر لیاقت ”میڈیا مین“ اور انتہائی چرب زبان ہے،صحافی آفتاب اقبال ..
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23مارچ 2018ء) : اینکرپرسن آفتاب اقبال نے کہا ہے کہ عامر لیاقت ”میڈیا مین “ اورانتہائی چرب زبان ہے،عامر لیاقت تحریک انصاف کیلئے اثاثہ ثابت ہوگا۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں ایک سوال پرکہاکہ پی ٹی آئی جلسے یا میلے ٹھیلے میں شور ہی مچاسکتی ہے۔اس کے برعکس وہ بہت بے نوا ہوتے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے عامر لیاقت کی پی ٹی آئی میں شمولیت پر تبصرہ کہا کہ عمران خان نے اگرکوئی اچیومنٹ کی ہے تووہ ڈاکٹر عامر لیاقت ہیں۔عامر لیاقت ”میڈیا مین “ ہے۔انتہائی چرب زبان ہے۔یہ پی ٹی آئی کیلئے ایک اثاثہ ثابت ہوگا۔انہوں نے مزید بتایا کہ عامر لیاقت کی وجہ سے اور کچھ ہونہ ہو لیکن عمران خان کارمضان شریف بہت اچھا گزرے گا۔۔۔ویڈیو بھی دیکھیں

متعلقہ عنوان :