نوویک جوکووچ کو میامی اوپن ٹینس مینز ڈبلز پہلے رائونڈ میں شکست

جمعہ 23 مارچ 2018 17:26

نوویک جوکووچ کو میامی اوپن ٹینس مینز ڈبلز پہلے رائونڈ میں شکست
فلوریڈا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2018ء) سربین سٹار نوویک جوکووچ میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز پہلے رائونڈ میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئے۔

(جاری ہے)

امریکی ریاست فلوریڈا میں جاری ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے مینز ڈبلز پہلے رائونڈ میچ میں کروشین کھلاڑی نیکولا میٹک اور ان کے آسٹرین جوڑی دار الیگزینڈر پیا نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے نوویک جوکووچ وکٹر ٹرائیکی پر مشتمل سربین جوڑی کو سخت مقابلے کے بعد 4-6، 7-5 اور 10-3 سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

متعلقہ عنوان :