سیمونا ہالپ شکست سے بال بال بچ گئیں، وکٹوریہ آزارینکا، زرینا دیاس اور سیلونی سٹیفنز میامی اوپن ٹینس ویمنز سنگلز تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں

جمعہ 23 مارچ 2018 17:26

سیمونا ہالپ شکست سے بال بال بچ گئیں، وکٹوریہ آزارینکا، زرینا دیاس ..
فلوریڈا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2018ء) سیمونا ہالپ، وکٹوریہ آزارینکا، زرینا دیاس اور سیلونی سٹیفنز پیش قدمی برقرار رکھتے ہوئے میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

امریکی ریاست فلوریڈا میں جاری ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے ویمنز سنگلز دوسرے رائونڈ میچز میں عالمی نمبر ایک رومانوی سٹار سیمونا ہالپ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف فرانسیسی کھلاڑی اوشیانی ڈوڈن کو سخت مقابلے کے بعد 3-6، 6-3 اور 7-5 سے ہرا کر تیسرے رائونڈ میں جگہ بنائی، بیلاروس کی وکٹوریہ آزارینکا حریف امریکن کھلاڑی میڈیسن کیز کے ریٹائرڈ ہونے کی وجہ سے فاتح قرار پائیں، میڈیسن کیز دوسرے سیٹ کے دوران انجری کا شکار ہوئیں جس کی وجہ سے انہوں نے میچ سے دستبرداری اختیار کی، قازقستان کی زرینا دیاس نے روسی کھلاڑی سوتیلانا کزنٹسوا کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا، امریکہ کی سیلونی سٹیفنز بھی دوسری آزمائش میں کامیاب رہیں، انہوں نے کروشین نژاد آسٹریلوی کھلاڑی علیجا کو شکست دی، فرانس کی کیرولین گارشیا اور جرمنی کی جولیا جارجز شکستوں کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئیں۔

متعلقہ عنوان :