پاکستان فتوحات برقرار رکھتے ہوئے 19ویں ایشین ٹیم سکوائش چیمپئن شپ سیمی فائنل میں پہنچ گیا،

گرین شرٹس نے سنگاپور کو شکست دی، پاکستان ویمنز کو ہانگ کانگ اور کوریا کے ہاتھوں شکست

جمعہ 23 مارچ 2018 17:22

پاکستان فتوحات برقرار رکھتے ہوئے 19ویں ایشین ٹیم سکوائش چیمپئن شپ سیمی ..
سیئول ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2018ء) پاکستان فتوحات برقرار رکھتے ہوئے 19ویں ایشین ٹیم سکوائش چیمپئن شپ سیمی فائنل میں پہنچ گیا، گرین شرٹس نے کوارٹر فائنل میں سنگاپور کو شکست دی، پاکستان ویمنز کو آخری دونوں میچز میں ہانگ کانگ اور جنوبی کوریا کے ہاتھوں ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

جنوبی کوریا میں جاری میگا چیمپئن شپ میں جمعہ کو کھیلے گئے مینز ٹیم ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں پاکستانی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے سنگاپور کو 2-0 سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی، پہلے سنگل مقابلے میں پاکستانی کھلاڑی فرحان زمان نے سنگاپور کے ویویان کو 11-3، 11-2 اور 11-6 سے ہرا کر ٹیم کو برتری دلائی، دوسرا سنگل مقابلہ نہیں ہوا، تیسرے سنگل مقابلے میں پاکستان کے عماد فرید نے سنگاپور کے تیموتھی کو 11-8، 11-5 اور 11-3 سے زیر کر کے ٹیم کو 2-0 سے کامیابی دلائی۔

سیمی فائنل میں پاکستان کو ملائیشیا کا چیلنج درپیش ہو گا جس نے کوارٹر فائنل میں قطر کو شکست دی تھی۔ دوسری جانب پاکستان ویمنز ٹیم کو آخری دونوں گروپ میچز میں ہانگ کانگ اور میزبان جنوبی کوریا کے ہاتھوں شکستوں کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ عنوان :