آج کا دن پاکستانیوں نے لیئے تجدید عہد کا اور سوچنے کادن ہے جو دوقومی نظریہ پر تشکیل پاکستان کی قرار داد کا بھی دن ہے ،اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اللہ یار محمد یعقوب بنگلزئی

جمعہ 23 مارچ 2018 16:50

جعفرآباد۔23مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2018ء) یوم پاکستان کی مناسبت سے ڈیرہ اللہ یار میں تقریب منعقد ہوئی جس میں ضلعی افسران سمیت صحافیوں نے بھی شرکت کی اے ڈی سی ڈیرہ اللہ یار محمد یعقوب نے پرچم کشائی کی اس موقع پر ملک و ملت کے لیئے خصوصی دعا بھی مانگی گئی تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح جعفرآباد میں بھی 23مارچ کا دن انتہائی شان و شوکت سے منایا گیا ڈیرہ اللہ یار ڈپٹی کمشنر آفس میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں اے ڈی سی ڈیرہ اللہ یار محمد یعقوب بنگلزئی سمیت دیگر ضلعی افسران ایکسین پبلک ہیلتھ مولاداد کاکڑ محکمہ ذراعت کے ضلعی آفیسر غلام علی مستوئی ڈی ایس پی سی آئی اے حاجی محمد اکبر مگسی سمیت دیگر افسران نے کثیر تعداد میں شرکت کی اے ڈی سی محمد یعقوب بنگلزئی نے پرچم کشائی کی اس موقع پر اے ڈی سی یعقوب بنگلزئی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن پاکستانیوں نے لیئے تجدید عہد کا اور سوچنے کادن ہے جو دوقومی نظریہ پر تشکیل پاکستان کی قرار داد کا بھی دن ہے پاکستان کی سلامتی اور بقا کے لیئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے پاکستان ہماری پہچان اور ہماری شناخت ہے ہمیں آپس کے اختلافات بھلاکر اس ملک کی جڑوں کو مضبوط بنانا ہوگا تاکہ اس پر میلی نظر نہ ڈال سکے استحکام پاکستان میں بلوچستان کے عوام کی قربانیاں قابل قدر ہیں ہم بلوچستان کے عوام کی خدمات پر فخر محسوس کرتے ہیں اور ہم آج ایک آزاد ملک کی فضائوں میں سانس لے رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :